پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی نے استعفے منظور نہ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے اپنے 123 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ عوام سے تازہ مینڈیٹ لینے کے لئے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا۔جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد عمر نے وکیل فیصل چوہدری کے توسط سے جمعرات 15 ستمبر کو درخواست دائر کی۔دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے، تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی استعفی دے چکے ہیں۔درخواست میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر تحریک انصاف کے 125 ارکان استعفی منظوری کا اعلان کیا تھا۔دائر درخواست کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی مرحلہ وار استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عالیہ 6 ستمبر کا حکم کالعدم قرار دے۔درخواست کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے صوابدیدی اختیار کا ناجائز استعمال کیا، صوابدیدی اختیار کا استعمال بھی قانون کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل درخواست نامکمل ہونے پر دائر ہونے کا عمل مکمل نہیں ہو سکا تھا۔درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button