
اسلام آباد(پاک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے قوم سے اہم ترین خطاب کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ میڈیا و سماجی میڈیا پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔عمران خان آج شام سوا پانچ بجے قوم سے براہِ راست مخاطب ہوں گے جس دوران وہ ملکی معیشت پر تفصیلی طور ہر بات کریں گے۔اسکے علاوہ ملک میں جاری معاشی بدحالی بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی بات کریں گے۔خطاب کے دوران تحریک انصاف دور میں کیا معاشی بہتری تھی اور اب کیا ہے بتایا جائے گا۔