پاکستانتازہ ترین

ٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا فيصلہ آج رات ہوگا

اسلام آباد(پاک نیوز) ترجمان اوگرا کا کہناہے کہ ڈيزل مہنگا اور پيٹرول سستا ہونے کی خبريں بے بنياد ہيں۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈيزل مہنگا اور پيٹرول سستا ہونے کي خبريں بے بنياد ہيں۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا فيصلہ آج رات ہوگا۔اوگرا ترجمان نے تنبیہ کی ہے کہ قیمتوں کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے، غلط معلومات سے پيٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔گزشتہ ہفتے غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قدر میں 3.69 ڈالر (4.25 فیصد) کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نرخ 83.83 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 3.41 ڈالر (3.67 فیصد) کمی کے ساتھ 89.84 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی کمی کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button