پاکستانتازہ ترین

متوقع لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لئے تیاریاں شروع

اسلام آباد(پاک نیوز) تحریک انصاف کے متوقع لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق متوقع لانگ مارچ کے دوران مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل ڈرون کے ذریعے پھینکنے کے لئے خصوصی انتظامات کرلئے گئے۔صوبوں سے ایف سی کے 3 ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے، وفاقی پولیس نے صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار طلب کرلئے، پنجاب سے 20 ہزار، خیبرپختونخوا سے 4 ہزار نفری مانگی گئی ہے۔داخلی راستوں پر کنٹینرز کیساتھ خندقیں بھی کھو دی جائیں گی، پنجاب اور خیبرپختونخوا نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button