تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:کسان بورڈ پاکستان کی کال پربھائی پھیرو کسان بورڈ کا زراعت کا علامتی جنازہ۔

بھائی پھیرو(نامہ نگار)کسان بورڈ پاکستان کی کال پربھائی پھیرو کسان بورڈ کا زراعت کا علامتی جنازہ۔درجنوں کسان بجلی کے بھاری بلوں،اور زرعی مداخل کی ہوش ربا مہنگائی کے خلاف کسان بورڈ بھائی پھیروکی قیادت میں جنازہ لیکر پریس کلب کے دفتر آگئے۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی۔تفصیلات کے مطابق کسان بورڈ پاکستان کی کال پراحتجاجی تحریک کے دوسرے دن بھائی پھیرو کے کسانوں نے گزشتہ روز زراعت کا علامتی جنازہ نکالا اور کسان بورڈ کے رہنما سردار امجد مختار ڈوگرایڈووکیٹ اور چوہدری احمد جمال ایڈووکیٹ کی قیادت میں نعرے بازی کرتے پریس کلب کے باہر آگئے اور زبردست نعرے بازی شروع کر دی۔کسان بورڈ بھائی پھیرو کے رہنماوں سردار امجد مختار ڈوگرایڈووکیٹ اور چوہدری احمد جمال ایڈووکیٹ نے مظاہرین سے خطاب کرتے کہا کہ کسان بورڈ پاکستان نے بجلی کے بھاری بلوں،اور زرعی مداخل کی ہوش ربا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا جو اعلان کیاہے اوروفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف جو تحریک شروع کی ہے وہ کسانوں کے دل کی آواز ہے گزشتہ روز پاکستان بھر میں یوم سیاہ منایا اور آج پاکستان بھر میں 21 ستمبر کو تمام اضلاع میں پریس کلب کے سامنے زراعت کا علامتی جنازہ پڑھایا جائے گا اور پریس کانفرنسیں ہو نگی۔کسانوں سے خطاب کرتے کسان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے مزید کہاکہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 22ستمبر کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔جس میں ملک گیر ٹریکٹر مارچ،شاہراوں اور موٹرے وے کی بندش اور صوبائی و قومی اسمبلی کے گھیراؤ اور دھرنا پر غور ہو گا۔اس موقع پر بھائی پھیرو کے کسانوں نے اپنے مطالبات منوانے کیلیے کسان بورڈ پاکستان کی احتجاجی تحریک کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button