پاکستانتازہ ترین

شیخ رشید نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد(پاک نیوز) شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کواسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ دابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی کہ وزرا، معاونین کے عہدوں پرکل 68 تعیناتیاں کالعدم قرار دی جائیں۔شیخ رشید کے وکیل نے دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ اسمبلی کے کل ارکان کے 11 فیصد ہی وزرا بن سکتے ہیں۔ آرٹیکل 92/1 کے تحت وفاقی کابینہ کی موجودہ تعداد غیر قانونی ہے۔سابق وفاقی وزیرداخلہ نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت حد سے زیادہ وزرا اور معاونین کی تعیناتیاں کالعدم قراردے۔ درخواست پرحتمی فیصلے تک وزرا اور معاونین کو کام سے روکا جائے۔شیخ رشید نے دائردرخواست میں وفاق، وزیراعظم کو بذریعہ سیکریٹری اور وزارت قانون کو فریق بنایا ہے۔کابینہ میں شامل تمام افراد کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button