
اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج بھی ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔خیبر پختونخوا میں تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں ہونگیں جبکہ صوبائی دار الحکومت پشاور میں پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔اسکے علاوہ نوشہرہ میں شوبرا چوک چارسدہ میں تنگی بازار میں احتجاج ہو گا جبکہ صوابی میں ٹوپی بازار مالاکنڈ میں درگئی بازار کے مقام پر احتجاج ہو گا۔ضلع خیبر میں باڑا بازار اور وزیرستان میں میران شاہ بازار میں احتجاج ہو گا۔خیال رہے کہ مظاہرے میں صوبائی وزراء اور ایم پی ایز سمیت پاکستان تھریک انصاف کے قائدین شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ آج عمران خان رحیم یار خان کے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے تاہم احتجاجی مظاہروں میں چیئرمین تحریک انصاف کا خطاب پاکستان کے متعدد چھوٹے بڑے شہروں میں براہ راست بڑی سکرینز پر دکھانے کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔عوام درج ذیل مقامات پر جمع ہو کر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور براہ راست بڑی سکرینز پر عمران خان کا خطاب سنیں گے۔لاہور میں لبرٹی چوک پر جمع ہوکر عوام عمران خان کا خطاب براہ راست سنیں گے۔سیالکوٹ میں پیرس روڈ نزد ٹیکنیکل کالج،جہلم شاندار چوک اور لیہ میں اڈہ بلوچ پر عوام بڑی سکرینز پر خطاب سنیں گے۔قصور میں ریلوے پھاٹک قصور سٹی،منڈی بہاوالدین میں پریس کلب،چکوال بھون چوک پر عوام جمع ہونگے۔ملتان انصاف چوک چونگی نمبر 9،ننکانہ بری والا چوک،حافظ آباد فوارہ چوک پر عوام اکٹھا ہونگے۔میانوالی دتہ خیل چوک،لودھراں فوارہ چوک،شیخوپورہ یادگار چوک پر عوام جمع ہو کر عمران خان کا خطاب سنیں گے۔ساہیوال جوگی چوک،خوشاب کلمہ چوک،بہاولپور سرائیکی چوک پر عوام جمع ہوں گے۔گوجرانوالہ گوندلاوالا چوک، پاکپتن نگینہ چوک،ڈیرہ غازی خان ٹریفک چوک پر عوام اکٹھا ہونگے۔خانیوال میلاد مصطفی چوک، گجرات جی ٹی ایس چوک،اوکاڑہ صنم سینما جناح روڈ پر عوام جمع ہونگے۔راجن پور ڈیرہ چونگی جام پور،بہاولنگر سٹی چوک،نارووال گھکڑ بائی پاس پر عوام جمع ہوں گے۔سرگودھا کلب چوک،مظفرگڑھ قنوان چوک،وہاڑی کالج بورے والا روڈ پر عوام جمع ہونگے۔اٹک فوارہ چوک،راولپنڈی کمرشل مارکیٹ،جھنگ فوارہ چوک پر عوام اکٹھے ہونگے۔چنیوٹ سیٹلائیٹ ٹاؤن،بھکر سٹی،ٹوبہ ٹیک سنگھ کلمہ چوک،فیصل آباد کوہ نور چوک جڑانوالہ روڈ پر عوام جمع ہونگے۔اسلام آباد میں ایف نائن پارک،کراچی میں منگل بازار یونیورسٹی روڈ گلشن اقبال کے مقام پر عوام جمع ہونگے۔پشاور پریس کلب،نوشہرہ شہوبارہ چوک،چارسدہ تنگی مین بازار میں عوام جمع ہونگے۔صوابی ٹوپی سٹی،مالاکنڈ درگئی بازار،شانگلہ الپوری ہیڈ کوارٹر،بونیر شوارہے چوک پر عوام اکٹھا ہونگے۔اپردیر دیر ٹاون بازار چوک،سوات نشات چوک،اپر چترال بونی چوک پر عوام جمع ہونگے۔تور گڑ جدبھاہیڈکوارٹر،اپر کوہستان ڈی سی آفس چوک،کرک کرک سٹی،پر عوام جمع ہونگے۔لکی مروت سرائی نورنگ بازار،ٹانک رنوال اڈا،جنوبی وزیرستان کوٹکی بازار پر عوام جمع ہونگے۔شمالی وزیرستان میران شاہ بازار، خیبر باڑہ بازار چوک،مہمند ڈاب چوک پر عوام اکٹھا ہونگے۔باجوڑ عنایت کلی اور کرم میں پاراچنار سٹی میں عوام جمع ہو کر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔