پاکستانتازہ ترین

آئندہ عام انتخابات پر 47 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے

اسلام آباد(پاک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اہم اور بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے ابتدائی اخراجات کا تخمینہ تیار کرلیا ہے جس کے مطابق آئندہ عام انتخابات پر 47 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے جس میں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے اخراجات کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی صورت میں 230 ارب روپے کے زائد اخراجات آنے تھے۔اسکے علاوہ عام انتخابات کی سیکیورٹی پر 15 ارب خرچ ہوں گے جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر 4.8 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے اور تشہیر و اشتہارات کی مد میں 50 کروڑ سمیت کے ووٹر لسٹوں کی پرنٹنگ پر 27 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔پنجاب میں عام انتخابات کیلئے 9.65 ارب روپے ، سندھ میں عام انتخابات کیلئے 3.65 ارب روپے، خیبرپختونخواہ میں عام انتخابات کیلئے 3.95 ارب روپے اور بلوچستان میں عام انتخابات کیلئے 1.11 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ الیکشن کمیشن کو بھجوادی ہے جس پر وفاقی حکومت نے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button