تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:چھ مسلح افراد نے ادھار رقم واپس مانگنے پر خاتون کو مار مار کر لہو لہان کردیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔چھ مسلح افراد نے ادھار رقم واپس مانگنے پر خاتون کو مار مار کر لہو لہان کردیا اور کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کر دیا۔انصاف مانگنے خاتون جمبر پولیس چوکی گئی مگر پولیس نے با اثر ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی۔روتی پیٹی خاتون ایس ایچ او تھانہ صدر کے پاس آئی تو مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق جمبر کلاں کی خاتون نازیہ بی بی سے ایک شخص خالد نے ستر ہزار روپے ادھار لیے اور حسب وعدہ واپس نہ کیے تو خاتون اسکے گھر رقم واپس لینے گئی مگر وہاں ملزم خالد،صادق،وارث۔ابراہیم وغیرہ چھ افراد نے اسے زدو کوب کرکے لہو لہان کر دیا اور اس کا موبائیل چھین کر گھر سے دھکے دیکر باہر نکال دیا۔خاتون فریاد لیکر انچارج چوکی جمبر پولیس کے پاس پہنچی مگر چوکی انچارج نے بھی مظلوم عورت کی داد رسی نہ کی۔خاتون روتی پیٹتی پھٹے کپڑوں کے ساتھ تھانہ صدر بھائی پھیرو پولیس ایس ایچ او عاطف نزیر کے پاس آئی تو انہوں نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button