تازہ ترینعلاقائی

للیانی: اسلحہ کے زور پر زیادتی کرنے والے عثمان نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) اسلحہ کے زور پر زیادتی کرنے والے عثمان نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج ، ملزم رات نو بجے قریب گھر آیا اور دروازہ بند کرتی خاتون کو دھکا دیکر کمرے میں داخل ہو گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد الحیات کالونی کے رہائشی خاتون ماریہ بی بی نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ محمد عثمان نامی شخص مجھے فون کرکے کام کے سلسلہ میں ملنے کا کہہ رہا تھا، میرے انکار پر ملزم رات نو بجے کے قریب میرے گھر آیا اور مجھے دروزہ بند کرتی ہوئی کو دھکا دیکر گھر میں داخل ہو گیا اور اسلحہ کے زور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button