بین الاقوامیپاکستانتازہ ترین

نواز شریف سے لیگی رہنما رانا اقبال کی ملاقات

لندن( ڈیسک نیوز)مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے نواز شریف کو پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔رانا اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام جلد وفاق کی طرح پنجاب میں بھی مسلم لیگ نون کی حکومت دیکھیں گے۔سابق سپیکر کا کہناتھا کہ پنجاب میں عوام کی بہتری کیلئے جلد تبدیلی لائینگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button