تازہ ترینکھیل

قومی کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ روانہ

لاہور(پاک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم غیر ملکی پرواز کے ذریعے سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم رات گئے لاہور ایئرپورٹ پہنچی۔ قومی اسکواڈ غیر ملکی پرواز کے ذریعے سڈنی سے آکلینڈ اور پھر کرائسٹ چرچ پہنچے گا۔اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں۔سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلا دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگال ٹائیگرز کے خلاف کھیلا گا جبکہ سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے جس کے بعد قومی ٹیم 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button