Uncategorized

بھائی پھیرو:نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنی چاہئے۔مقررین

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ہمیں نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنی چاہئے۔النور فاؤنڈیشن امسال بھی 15سے زائد غریب اور بے سہارا بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا پروگرام منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔یہ کسی قسم کی ریا کاری نہیں بلکہ اللہ پاک کی مخلوق کو خوش کرنے کی خاطر خدمت خلق کا کام جاری ہے ان خیالات کاا ظہار معروف مذہبی سکالر علامہ محمد عمران نعیمی،علامہ حافظ مقصود احمد،معروف صحافتی و سماجی شخصیت حاجی محمد رمضان اور ڈاکٹر محمد عمر نے النور فاؤنڈیشن کی سالانہ کارکردگی کے سلسلہ میں اشرف میرج کمپلیکس میں منعقدہ اجلاس کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدارت پیر سید محمود احمد رضوی آستانہ عالیہ پیپل والہ نے کی جبکہ چوہدری سرور جٹ آف مانگا منڈی بلو ٹاؤن مہمان خصوصی تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سرور کونین سے ہوا اس موقع پر معززین علاقہ سردار محمد صدیق ڈوگر،پنجاب پریس کلب کے چئیرمین عبدالحفیظ عاصم،بھائی پھیرو پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نعیم سلطان،،حاجی محمد نعیم زرگر،چوہدری محمد طارق نیوٹن گتہ فیکٹری شیخ حاجی محمد اقبال اسحاق اور دیگر معززین علاقہ اور صاحب ثروت حضرات بھی موجود تھے النور فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر محمد عمر نے سالانہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ النور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اس سے قبل ایک سو سے زائد غریب لاچار اور بے سہارا بچیوں کی اجتماعی شادیاں ہوچکی ہیں جبکہ دو مرتبہ فری آئی کیمپ بھی لگایا جاچکا ہے جس میں 850سے زائد مریضوں کی بذریعہ کمپیوٹر چیک اپ کے بعد انہیں فری ادویات فری عینکیں اور فری قیمتی ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں جبکہ اس بار سیلاب زدگان کیلئے چار لاکھ روپے نقدی اور تین ل؛اکھ سے زائد کا سامان اکٹھا کرکے سیلابی علاقوں میں خود جاکر تقسیم کیا گیا ہے۔ اجلاس سے،حافظ محمد یعقوب نقشبندی،معروف صحافی حاجی محمد رمضان،سہولت فاؤنڈیش کے صدر عبدالرشید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔آخر میں درودوسلام کا ہدیہ نذرانہ پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button