بین الاقوامیتازہ ترین

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، پاکستان میں سیلاب سے تباہی سے متعلق قرارداد منظور

واشنگٹن(ڈیسک نیوز)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی سے متعلق قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے قرارداد کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک کو، جو موسمیاتی آفات کا سامنا کرتے ہیں، کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔انہوں نے سیلابی پانی کی وجہ سے ہونے والی تباہی کی طرف توجہ مبذول کرائی، اور پاکستان کو اس آفت سے نمٹنے میں مدد کے لیے بین الاقوامی مدد کا مطالبہ کیا۔قرارداد میں پاکستان میں سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر گہرے رنج اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ قرارداد کے روٹ میپ میں پہلا پہلو سیلاب اپیل کا رسپانس ہے۔193 رکنی جنرل اسمبلی نے اس حوالے سے پاکستان کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کیا اور سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button