پاکستانتازہ ترین

قومی و صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہی ہوں گے

اسلام آباد(پاک نیوز) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزارت داخلہ کی ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئےاعلان کیا ہےکہ قومی اور صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہی ہوں گے۔اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اور صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہی کرائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ این اے 45 ضلع کرم کا انتخاب 16 اکتوبر کو نہیں ہوگا۔کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہی ہوں گے۔خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 9 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پرضمنی انتخابات میں پولنگ 16 اکتوبرکو کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم وفاقی وزارت داخلہ نے 16اکتوبر کے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا اور درخواست کی تھی کہ ضمنی انتخابات 90دن کے لیے ملتوی کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button