تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ:پولیس نے قربانیاں دی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،ڈی پی او

kohatکوہاٹ(ڈسٹرک ر پو ٹر)کوہاٹ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سختی سے نمٹ کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کرنا پولیس کی اولین ذمہ ذاریوں میں سے ایک ہے محرر اپنا قبلہ درست رکھیں بصوت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اس بات میں کوئی شک نہیں کے حالیہ دہشت گردی میں جتنی پولیس نے قربانیاں دی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں باوجود اس کے بھی عوام پولیس سے بدطن ہے ۔ہم نے عوام کو امن وامان جیسے سہولیات مہیا کر کے انہیں اپنے قریب لانا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او کوہاٹ سلیم مروت نے پولیس کلب میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ شائستہ رویہ اختیار کر کے محبت انکے دلوں میں ہم پیار و محبت پیدا کر سکتے ہے جس سے نہ صرف فرائض منصفی ادا ہونگے بلکہ اللہ کی خوشنودی بھی حاصل ہوگیاس موقع پر وہ ایس پی ہیڈ کوارٹر مشتاق حسین ڈی ایس پی سٹی ملک لعل غفار ڈی ایس پی لاچی سرکل احسان اللہ کے علاوہ کوہاٹ پولیس کے تمام افسران موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  اداکار محمد علی بچھڑے آٹھ سال ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker