پاکستانتازہ ترین

بجلی کی ترسیل کا نظام پورے ملک میں مکمل بحال کردیا، وزارت توانائی کا دعویٰ

اسلام آباد(پاک نیوز) زارت توانائی کا کہنا ہے کہ بجلی کی ترسیل کا نظام پورے ملک میں مکمل بحال کر دیا گیا ہے۔ایک بیان میں وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ آج صبح کراچی کے جنوب میں 5 سو کے-وی کی دو لائنوں میں آنے والےخلل کو دور کر دیا گیا ہے۔وزارت توانائی کے مطابق بجلی کے متبادل کارخانوں سے بجلی کی رسد بڑھائی جا رہی ہے جوکہ جمعےکی صبح تک معمول پر آجائےگی۔دوسری جانب کراچی کے کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں، کچھ علاقوں میں بجلی آنےکے بعد ایک بار پھر چلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button