تازہ ترینعلاقائی

ڈی جی خان: شہباز شریف کی امجد خان دستی کے وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

shahbazڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیرسردار امجد حمید خان دستی ان کے دیرینہ دوست اور مربی تھے ان کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ مدتوں پر نہیں ہو سکے گا اس لیے وہ مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کیلئے مظفرگڑھ آئے ہیں . انہوں نے ان خیالات کااظہار گلشن حمید دستی ہاوس مظفرگڑھ میں مرحوم کے بھائی سردار اقبال حمید خان دستی ، دختران تہمینہ دستی اور ثمینہ دستی ، بھتیجے سردار عبدالحئی خان دستی سے فاتحہ خوانی کے بعد اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف پنجاب حاجی احسان الدین قریشی ، صوبائی وزیر خوراک پنجاب چودھری عبدالغفور ، ڈپٹی سیکرٹری پنجاب سہیل ٹیپو ، ایم ا ین ایز افضل کھوکھر ، شیخ طار ق رشید اور ملک پرویز ، کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈ ویژن طارق محمود خان ، آر پی او محمد نواز وڑائچ ، وزیر اعلی کے میڈیا کنسلٹنٹ شعیب بن عزیز ، ضلعی چیئرمین زکواۃ و عشر کمیٹی مظفرگڑھ ملک نیاز احمد پنوار ، شیخ محمد راشد ، کوآرڈینیٹر ایگریکلچر تنویر شہزاد ، سردار شعیب خان دستی اور زبیر خان کے علاوہ ان کے خاندان کے افراد بھی موجود تھے . اس موقع پر سردار اقبال حمید خان دستی نے مظفرگڑھ تلیری کینال بائی پاس کے ساتھ جنرل و کینسر ہسپتال کے قیام کیلئے انجمن اسلامیہ مظفرگڑھ کی 62 کنال اراضی عطیہ کرنے کا اعلان کیا . وزیر اعلی پنجاب نے ان کے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا . اس موقع پر تہمینہ دستی نے عبدالحمید دستی و امجد حمید خان دستی کی تصاویر بھی وزیر اعلی کو دکھائیں . قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب ملتان سے بذریعہ ہیلی کاپٹر مظفرگڑھ پہنچے اور فاتحہ خوانی کے بعد دائرہ دین پناہ روانہ ہو گئے

یہ بھی پڑھیں  اپوزيشن نےمیری حکومت کوتسليم کرلیا ہے۔ وزیراعظم گیلانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker