
اسلام آباد(پاک نیوز)ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 5 نشستوں اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی، چیئرمین پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے 7 حلقوں میں سے پانچ پر کامیاب ہو گئے جبکہ ایک نشست کے مکمل نتائج آنا باقی ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیابی سمیٹی جبکہ مسلم لیگ ن صوبائی اسمبلی کی ایک نشست حاصل کر پائی۔