Uncategorized

بھائی پھیرو:با اثر افراد کا سرکاری ہسپتال میں بدمعاشی،ملازمین کو تھپڑ مارے،سنگین نتائج کی دھمکیاں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔با اثر گروپ کے دو مردوں اور ایک خاتون نے سرکاری ہسپتال کی خاتون سینئیر میڈیکل آفیسر اور اسکے دو ملازمین کو تھپڑ مارے،سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ہسپتال کے مریضوں میں بھگدڑ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھائی پھیرو کے سرکاری ہسپتال کی سینئیر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یاسمین اپنی سرکاری ڈیوٹی کے دوران مریضوں کو چیک کر رہی تھی کہ اسی اثنا ایک عورت اور با اثر ملزمان کاشف جوئیہ،افضل جوئیہ ہسپتال میں آدھمکے اور آتے ہی ان کا مریض پہلے چیک کرنے کا کہا۔ڈاکٹر نے کہا کہ جو مریض پہلے آئے ہیں انہیں پہلے دیکھا جائے گا اور انہیں بعد میں چیک کیا جائے گا۔اس پر عورت اور اسکے ساتھی مرد مشتعل ہو گئے اور ڈاکٹر کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے دیتے اس پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔جب پیرا میڈیکل سٹاف کے ملازم شہزاد مسیح اور رانا محمد اکرم اپنی خاتون ڈاکٹر یاسمین کو غنڈوں کے چنگل سے چھڑانے کے لیے آگے بڑھے تو تینوں ملزمان نے ان پر بھی حملہ کر دیا اور زدو کوب کیا۔لڑائی جھگڑے سے ہسپتال میں آئے مریضوں میں بھگدڑ مچ گئی اور مریضوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ڈاکٹر یاسمین کی درخواست پر تھانہ سٹی بھائی پھیرو نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم ابھی تک تمام ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ڈاکٹر یاسمین نے کہا ہے کہ ملزمان اکثر ہسپتال میں آکر کار سرجکار میں مداخلت کرتے ہیں,دھمکیاں دیتے ہیں اور مار کٹائی بھی کرتے ہیں اس لیے ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button