
لاہور(پاک نیوز)پنجاب اسمبلی سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قرارداد سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پش کی۔قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ الیکشن کمشنر کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، اس طرح کے فیصلے کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، سپریم کورٹ عمران خان کو صادق و امین قرار دے چکی ہے، امپورٹڈ حکمران سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پنجاب اسمبلی کا ایوان مسترد کرتا ہے، یہ فیصلہ 22 کروڑ عوام کے منہ پر تمانچہ ہے، چیف ایکشن کمشنر کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔