
ملبرن(نمائندہ سپورٹس)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا ہے۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔کپتان بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں چوتھے اوور میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بناکر ارشدیپ کا شکار بنے۔افتخار احمد 50 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر محمد شامی کا شکار بنے۔