
اسلام آباد(پاک نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق اعظم نذیر تارڑ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہوئے۔ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائے گئے استعفے میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بطور وزیرقانون خدمات سرانجام دے رہے تھے مگر اب وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بطور وزیر اپنی خدمات سرانجام نہیں دے سکتے اس لیے وہ اپنی وزارت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔