
بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔بھائی پھیرو کے معروف سیاسی رہنما سردار نور احمد ڈوگر کو جماعت اسلامی ضلع قصور کا امیر مقرر کر دیا گیا۔جلد ہی حلف اٹھا کر اپنا کام شروع کر دیں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی مولانا جاوید قصوری نے ارکان ضلع کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے دستور کے مطابق مرکزی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی منظوری سے ضلع قصور کے امیر کے لیے سردار نور احمد ڈوگر کو ضلع قصور کا امیر مقرر کر دیا۔یاد رہے کہ سردار نور احمد ڈوگر علاقہ بھائی پھیرو کے معروف سیاستدان اور یہاں کی معروف مزہبی، روحانی و سیاسی شخصیت اور سید ابولاعلی مودودی کے دیرینہ ساتھیوں ڈاکٹر عبدالخالق اور محمد یحیی سندھوکے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔جماعت اسلامی ضلع قصور کے سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے صحافیوں کو بتایا کہ جلد ہی سردار نور احمد ڈوگر اپنے نئے عہدے کا حلف اٹھا کر کام شروع کر دیں گے۔