
بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔دن دیہاڑے دو مسلح نامعلوم موٹر سائکل سوار ڈاکووں نے گن پوائینٹ پر کاشتکار کو ہزاروں روپے سے محروم کر دیا۔ڈاکووں نے شہری پر فائر کرنے کی کوشش کی مگر خوش قسمتی سے وہ بچ رہا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گاوں کامونگل کا کاشتکار سردار محمد امین ڈوگر اپنی موٹر سائکل پر رقم لیکر ڈیزل تیل لینے کے بھائی پھیرو جا رہا تھا کہ جب وہ کامونگل روڈ پر واقع چاولوں کے شیلر کے قریب پہنچا تو آگے سے دو مسلح نامعلوم ڈاکو اچانک آگئے اور آتے ہی دھمکی دیکر اسلحہ کی نوک پر اسے رکنے کا اشارہ کیا۔نہ رکنے پر ایک ڈاکو نے اسے پسٹل سے فائر مارنے کی کوشش کی مگر فائر مس ہو گیا اور وہ خوش قسمتی سے بچ گیا۔ڈاکووں نے اسکی جیب سے پینتالیس ہزار روپے نکالے اور فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔محمد امین نے واقع کی تحریری درخواست تھانہ صدر بھائی پھیرو میں جمع کرادی۔عوامی سماجی رہنماوں نے ڈاکووں کو فوری ور پر گرفتار کرکے مسروقہ مال بر آمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔