
سڈنی(نمائندہ سپورٹس)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اگلے میچ کے لیے قومی اسکواڈ آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے سڈنی روانہ ہوگیا۔گزشتہ روز پرتھ میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔اب 3 نومبر کو پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔