پاکستانتازہ ترین

خیبر پختونخوا کے وزیر کی اسلحہ لہرا کر رانا ثنا اللہ کو سرعام دھمکیاں

باجوڑ(پاک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اور صوبائی وزیر انور زیب خان کی اسلحہ لہرا کر رانا ثنا اللہ کو سرعام دھمکیوں کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔گزشتہ روز وزیرآباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ملک کے بیشر شہروں میں مظاہرے کیے گئے، ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیااور سڑکیں بلاک کی گئیں۔اب خیبر پختونخوا کے وزیر انور زیب خان کی اسلحہ لہرا کر رانا ثناء اللہ کو سرعام دھمکیوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بھرے مجمعے میں وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کر کے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انور زیب کہہ رہے ہیں کہ مسلح ہو کر اسلام آباد کی طرف آرہے ہیں، رانا ثنا اللہ سن لو، بندوقوں اور اسلحہ کے ساتھ آپ کی طرف آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button