پاکستانتازہ ترین

5 سے 7 نومبر تک پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ شروع

لاہور(پاک نیوز)محکمہ موسمیات( پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں بارش اور برف باری کا الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ آج شام ملک میں داخل ہو گا، جس کے تحت 5 سے 7 نومبر تک لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش کا امکان ہے۔اس سسٹم کے تحت گوجرانوالہ، گجرات، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، جھنگ اور فیصل آباد میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔مغربی ہواؤں کے سلسلے کے تحت مری، اسلام آباد، گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 5 اور 6 نومبر کو موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button