تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: خونی واقعات میں پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار)تھانہ بھائی پھیرو میں خونی واقعات میں پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ غربت سے تنگ شوہر نے اپنی جواں سالہ بیوی اور آ ٹھ سالہ بیٹی کو قتل کر کے اپنے آ پ کو گولی ما ر کر خود کشی کر لی۔ رسم حنامیں ڈھول بجانے والے کو اُوبا ش نوجوان نے گولی ما ر کر قتل کر دیا۔ ستر سالہ بوڑھا حادثہ میں ہلاک۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جمبر کلاں کے کوٹ محمد صدیق کے رہائشی محمد حنیف کا غربت کی وجہ سے اپنی بیوی سے اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا ۔ گذشتہ روز غربت سے تنگ آ کر اُس نے اپنی بیوی سلمیٰ بی بی اور آٹھ سالہ بیٹی حمیرا کو بارہ بور بندوق سے فائر مار کر ہلاک کر دیا اور اُس کے بعد اپنے آ پ کو فائر مار کر خود کی کر لی۔ قتل کے دوسرے واقعہ میں نواحی گاؤں بابے والا میں عرفان ڈوگر کے عزیز کی مہندی کی رسم تھی اور اس میں بازی گر نعیم ڈھول بجا کر خوشیوں کے گیت گا رہا تھا کہ اُوباش نوجوان نے ایک ہزا ر کے نوٹ کا بقایا نہ دینے کا بہانہ کر کے اُس کے سر میں فائر مار کر سر کے پرخچے اُڑا دئیے ۔ ڈھولچی موقع پر ہلاک ہو گیا اور خوشیوں والے گھر میں ماتم ہونے لگا ۔ تیسرے واقعہ میں بھائی پھیرو مسجد ٹلے والی کا رہائشی ستر سالہ محمد حنیف گولڈن اڈا دینا ناتھ کے قریب سڑک کراس کر رہا تھا کہ اُسے تیز رفتار ویگن 1550LZBنے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا ۔ تھانہ بھائی پھیرو میں پانچ افراد کی لاشیں سارا دن باہر پڑی رہیں اور عزیز رشتے داروں کے بین اور ماتم سے فضا انتہائی سوگوار رہی ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : 29مارچ سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں حصہ لینے والے عملہ کی ٹریننگ اور لاجسٹک سپورٹ کے لئے فول پروف انتظامات کیے جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر عامرعقیق خاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker