
ایڈیلیڈ(نمائندہ سپورٹس)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اہم میچ میں بنگلادیش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔بنگلادیش نے اننگز کا پُراعتماد آغاز کیا اور 18.2 اوورز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنالیے۔شاہیں شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان نے 2 اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ٹاس کے موقع پر شکیب الحسن نے کہا کہ اس میچ کےلیے ہم بہت پُر جوش ہیں اوپنر لٹن داس کی وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے لی، لٹن داس 10 رنز بناکر پویلین لوٹے۔