تازہ ترینکھیل

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ پہلا سیمی فائنل:پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹکرائیں گے

؎سڈنی(پاک نیوز سپورٹس)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سڈنی کے میدان میں مدمقابل ہوں گی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور نیوزی لینڈ 6 مرتبہ مد مقابل آئے، 4 میچ میں پاکستان جیتا جبکہ 2 میں نیوزی لینڈ نے میدان مارا۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان فیورٹ ہے یا نیوزی لینڈ ؟ یہ کہنا ہے مشکل ہے،پاکستان کی کیویز کے خلاف کامیابیاں ماضی کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سڈنی میں کیوی کھلاڑی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں اچھا میچ ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button