
سیالکوٹ(پاک نیوز) مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 145واں یوم پیدائش آج ملی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔مسلمانوں کے لیے آزاد ملک کا خواب دیکھنے والے اور انسانی روح بیدار کرنے والے شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا، آپ نے قانون اور فلسفے ميں ڈگری لی لیکن جذبات کا اظہار شاعری سے کیا۔شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 20ویں صدی کے معروف مفکر، شاعر، مصنف، قانون دان، سیاست دان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ملت اسلامیہ کو ”لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری“ جیسی آفاقی فکر دینے والے علامہ اقبال نے جذبات کے اظہار کیلئے شاعری کا سہارا لیا۔علامہ اقبال نے اپنے خیالات اشعار کی لڑی میں ایسے پروئے کہ وہ قوم کی آواز بن گئے۔