پاکستانتازہ ترین

بڑے فیصلوں پر اہم مشاورت کیلئے وزیراعظم لندن روانہ

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان کے چند بڑے اور اہم فیصلوں پر اہم مشاورت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مصر میں وزیر اعظم شہباز شریف اپنا دو روزہ دورہ مصر، جہاں انہوں نے شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ COP-27 میں شرکت کی، مکمل کر کے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف آج لندن پہنچیں گے  جہاں وہ سابق وزیر اعظم نوازشریف سے اہم ملاقات کریں گے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف اپنے قائد نوازشریف سے تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور عمران خان پر حملے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کریں گے  اور ے آنے والے دنوں میں ہونے والی اہم تقرری پر بھی مشاورت کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button