
اسلام آباد(پاک نیوز) تحریک انصاف کے منتخب ارکان کی جانب سے عمران خان پر حملےکی ایف آئی آر کے لیے سپریم کورٹ جانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔عمران خان کی زیرصدارت لاہور میں ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف ایف آئی آر کے لیے سپریم کورٹ جائےگی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں حملےکی ابتدائی فارنزک رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق حملہ آورکم از کم 2 تھے تاہم حتمی فارنزک رپورٹ میں تعین ہوگا کس کس اسلحے سے فائر کیا گیا۔عمر سرفراز کا کہنا تھا کہ گورنر راج لگانا صرف گیڈر بھبھکیاں ہیں۔