پاکستانتازہ ترین

موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور(پاک نیوز) ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے ساتھ ہی موسم سرما کا اغاز ہوگیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے محمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بالائی خیبر پختونخوا ،اسلام آباد، بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔فیصل آباد اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش ہونے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا تاہم بارش کا یہ سلسلہ اگلے دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔سرگودھا کی تحصیل بھلوال ، بھیرہ،ساہیوال،سلانوالی، کوٹ مومن اور تحصیل شاہپور میں بھی وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا  ہے۔پشاور شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ضلع قصور کے مختلف شہروں میں بھی ہلکی پھلکی بارش اور ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم میں سردی شدت میں اضافہ ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button