تازہ ترینکھیل

اے سی سی ایمرجنگ انڈر 23کرکٹ کپ،بھارت نے پاکستان کوہرا دیا

pak vs indiaسنگاپور(نمائندہ سپورٹس)اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز کپ میں بھارت انڈر 23 نے پاکستان انڈر 23 کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے ہرا کر ایونٹ کا کامیاب آغاز کردیا۔سنگاپور میں جاری ایونٹ میں پاکستان انڈر 23 نے بھارت کو جیت کے لئے 192 رنز کا ہدف دیا، پاکستانی اننگز میں عثمان صلاح الدین کے 61 رنز قابل ذکر تھے۔ جواب میں بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو 84 رنز کا آغاز تو فراہم کیا، لیکن بالرز کی زبردست کارکردگی کی وجہ سے گرین شرٹس نے میچ میں کم بیک کیا، میچ کا فیصلہ 48ویں اوور میں اس وقت ہوا جب بھارتی ٹیم نے ہدف 7 وکٹ پر حاصل کرلیا، کپتان انمکت چند نے 61 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ رضا حسن کی 3 وکٹیں بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچاسکیں۔پاکستان ٹیم کااگلا میچ افغانستان سے ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  سیاست و مذہب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker