
سرگودھا(پاک نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ آج ساتویں روز میں داخل ہوگا۔لانگ مارچ انتظامیہ کی جانب سے ساتویں روز کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر آج حقیقی آزادی مارچ قافلے کی قیادت کرینگے۔حقیقی آزادی مارچ قافلے کو سرگودھا شہر میں 6 مقامات پر استقبالیہ دیا جائے گا۔ کوٹ مومن انٹرچینج پر اسد عمر کی قیادت میں قافلہ دن 12 بجے پہنچے گا جہاں ضلعی صدر اسامہ غیاث میلہ اور انصر ہرل استقبال کریں گے جبکہ کوٹ مومن انٹرچینچ پر مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر مارچ کے شرکاء سے مخاطب بھی ہونگے۔