
ایبٹ آباد(پاک نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں، سپہ سالار نے ایبٹ آباد میں کاکول اکیڈمی اور بلوچ رجمنٹل سنٹر کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد میں کاکول اکیڈمی اور بلوچ رجمنٹل سنٹر کا دورہ کیا ، آرمی چیف کی پی ایم اے آمد کے موقع پر کورکمانڈر راولپنڈی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ان کا استقبال کیا۔آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی آئی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی ۔آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب میں پی ایم اے کی طرف سے مستقبل کی شاندار قیادت تیار کرنے کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افسران و جوان اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو تقویت دینے کے لئے کوشاں رہیں، بلوچ رجمنٹ کے جوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔