پاکستانتازہ ترین

لکی مروت: پولیس وین پر حملہ، 6 پولیس اہلکار شہید

لکی مروت(پاک نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں پولیس وین پر حملے میں چھ پولیس اہلکار شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس حوالے سے ذپولیس رائع کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس موبائل چوکی عباسہ خٹک کی موبائل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ موبائل پر ہوا ہے جس میں پولیس اہلکار سوار تھے تاہم حملے میں 6 پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں انچارج اور ڈرائیور سمیت چھ اہلکار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تھانہ ڈاڑے والا کی حدود عباسہ روڈ وانڈہ شہاب خیل پر دہشت گردوں نے پولیس وین پر حملہ کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button