پاکستانتازہ ترین

روہڑی کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی

سکھر(پاک نیوز)سکھر کے علاقے روہڑی کے قریب بدھ کو مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اترنے کا حادثہ پیش آیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی تاہم حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا۔حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک ٹریفک بلاک ہو گئی ہے تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان ریلوے کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔بعدازاں ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے امدادی سرگرمیوں کے تحت ریلوے عملے نے مال گاڑی کی بوگیاں پٹری پر چڑھا دیں گئیں ہیں۔علاوہ ازیں ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدرفت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button