تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:علاقوں کے مکینوں کے مسائل حل کیے جائیں۔ ڈی سی اوکی ٹی ایم او کو ہدایت

okaraاوکاڑہ (بیورو چیف پنجاب)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سید گلزار حسین شاہ نے ٹی ایم او کو ہدایت کی ہے کہ اوکاڑہ شہر کے علاقوں مصطفی پارک،شورہ کوٹھی، اے لائن، شیخ بستی اور گورنمنٹ کالونی کے مکینوں کے مسائل کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج کے پانی کی نکاسی کی جائے اور صفائی ستھرائی کی حالت کو بہتر بنایا جائے۔ علاقہ کے مکینوں کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلہ میں ٹی ایم اے افسران کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ میرے دروازے شہریوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائیگا۔یاد رہے کہ اوکاڑا شہر میں ٹی ایم اے کی بے حسی اور سینٹری سٹاف کی مبینہ لا پرواہی سے شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی اور سیوریج کے گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے درجنوں افراد پیٹ اور دیگر موزی امراض کا شکار ہوتے بتائے جاتے ہیں ۔ ڈی سی او کو لوگوں نے شکایات بھی کیں مگر خاطرخواہ بندوبست نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  کورونا ٹائیگر فورس کو آئندہ ہفتے ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی، عثمان ڈار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker