پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے آج اتحادیوں کا اجلاس بلالیا

آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری حکومت کو موصول

اسلام آباد(پاک نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے، سمری میں چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے عہدوں کے لیے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔مریم اورنگزبب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ اب وزیراعظم آفس نے بھی آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button