
اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جلد الیکشن کا مطالبہ کررہی ہے مگر حکومت تو انتخابات کرانے میں 6 ماہ کی تاخیر بھی کرسکتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں بات کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ حکومت کے پاس یہ کارڈ بھی ہے کہ اگر ملک میں معاشی ایمرجنسی کی صورتِ حال ہو تو الیکشن میں 6 ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔