
اسلام آباد(پاک نیوز)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان ہیلی کاپٹر ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں اتاریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے آزادی مارچ کے لیے تیار کیے جانے والے اسٹیج کی جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ دن بھر کی محنت کے بعد تیار کیا گیا اسٹیج اب دوبارا نئی جگہ پر تیار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام میں جس قدر جزبہ دیکھا گیا ہے اسی جذبے سے دوبارا اسٹیج تیار کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے انتظامات سے پہلے بھی مطمئن تھے مگر گولیاں برسائی گئیں جبکہ مارنے والے سے بچانے والی ذات بڑی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس قدر عوام میں جذبہ ہے لگتا ہے پنڈی والے ہی جلسہ گاہ بھر دیں گے۔