تازہ ترینکھیل

بھارت ورلڈکپ پاکستان کے بغیر کراسکتا ہے تو کرالے: رمیز راجہ کا دوٹوک پیغام

لاہور(نمائندہ سپورٹس نیوز) بھارتی گیدڑ بھبکیوں پر چیئرمین پی سی بی نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ایشیا کپ کھیلنے آئے گا تو پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گا، بھارت ورلڈکپ پاکستان کے بغیر کراسکتا ہے تو کرالے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں گیا تو ایونٹ دیکھے گا کون، پی سی بی کی بھارت کے لیے حکمت عملی جارحانہ ہوگی۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم دنیا میں پرفارمینس دکھا رہی ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ فائنل کھیلا ہے، پاکستان نے اربوں کے بزنس والی ٹیم کو دو بار شکست دی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ سے ایشیاء کپ نہ کھیلنے کے حوالے سے تاحال بات نہیں ہوئی، تاہم جب بھی بات ہوئی تو دو ٹوک موقف کے ساتھ بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button