
لاہور(پاک نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پراسمبلی توڑنےکے لیے ہروقت تیارہیں۔پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،اپوزیشن والے صرف نعرےلگاسکتے ہیں، عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں، تحریک عدم ا عتماد کا جسے شوق ہے وہ لے آئے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی ان سیشن ہو تو تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ نہیں ہوسکتی، عمران خان جب کہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل کردیں گے، پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور (ق) لیگ کےاراکین کی تعداد 191 ہے ،اپوزیشن اقلیت میں ہےاوراقلیت میں ہی رہے گی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسمبلی ان سیشن ہو اعتماد کاووٹ لینےکاکہا بھی نہیں کہاجاسکتا اورنا ہی گورنر راج لگ سکتا ہے، ہم نےتمام کام آئین اورقانون کےدائرےمیں کیےہیں