پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد، راولپنڈی، خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(پاک نیوز) دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، روالپنڈی، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور خیبرپختونخوا کےدیگرعلاقوں میں زلزلے کےجھٹکےمحسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایبٹ آباد سے 34 کلومیٹر دور تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button