پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف سے آصف زرداری کی ملاقات

اسلام آباد(پاک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا  گیا۔تفصیلات کے مطابق دونوں قائدین کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی ،ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور سردیوں کی آمد کے پیش نظر امدادی عمل کا جائزہ لیا گیا۔  دونوں قائدین نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو مزید تیز بنانے پر اتفاق کیا، قائدین نے معاشی بہتری، عوام کے ریلیف اور ترقیاتی عمل کے حوالے سے امور پر بھی بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button