پاکستانتازہ ترین

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(پاک نیوز)فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے دباؤ پر وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کمیٹی بنا دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کمیٹی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر بنائی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے، جس میں وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، سردار ایاز صادق اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار شامل ہونگے۔اس کے علاوہ اعلیٰ سطحی کمیٹی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی اور ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فارماسوٹیکل انڈسٹری تمام ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی فارماسوٹیکل انڈسٹری کی نمائندگی فاروق بخاری، زاہد سعید، قاضی منصور دلاور، توقیر الحق اور دیگر کریں گے۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی نمائندگی ارم شاکر رحیم اور عائشہ ٹیمی حق کرینگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button