پاکستانتازہ ترین

ماڈل ٹاؤن کیس 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا

لاہور(پاک نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل ٹاؤن کیس 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں7 رکنی لارجر بنچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی 12 دسمبر کو سماعت کے متعلق کاز لسٹ جاری کردی ہے، لارجر بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس سید شہباز علی رضوی شامل ہیں،جسٹس مرزا وقاص رئوف،جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اورجسٹس طارق سلیم شیخ بھی شامل ہیں، درخواست گزار کانسٹبل خرم رفیق کی جانب سےفرہاد علی شاہ اور منصور اعوان ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔ وفاقی حکومت اور پنجاب حکونت کے وکلا بھی عدالت میں موجود ہوں گے۔ لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل ٹائون کیس 4 سال سےزیرسماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button